ابنا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسیز کی انجام پانے والی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے بیالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز کی یہ کاروائیاں ننگرہار، بغلان، قندوز، زابل، ارزگان، میدان وردک، لوگر، ہرات اور ہلمند میں انجام پائیں جن میں طالبان گروہ کے 23 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ چھے دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دوسری جانب افغانستان کے فدائی محاذ نے دعوی کیا ہے کہ اس کے افراد نے افغان پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے سولہ افراد کو ہلاک کردیا۔یہ حملہ مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مرکز جلال آباد میں انجام پایا۔ فدائی محاذ کے اس دعوے کی ابھی تک آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471544
افغانستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسیز کی انجام پانے والی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے بیالیس افراد ہلاک ہوگئے۔